کراچی، بنگلے سے چینی باشندے کی تعفن زدہ لاش برآمد
کلفٹن میں ایک بنگلے سے چینی شہری کی لاش برآمد ہوئی، پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل
ویب ڈیسک
|
15 Mar 2024
شہر قائد کے علاقے کلفٹن میں واقع بنگلے سے چینی باشندے کی کئی روز پرانی تعفن زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق کلفٹن میں بنگلے سے چائنیز باشدے کی لاش برآمد ہوئی، جو کئی روز پرانی اور تعفن زدہ ہے۔
تعفن اٹھنے پر فلیٹ کے مکینوں نے پولیس کو آگاہ کیا جس پر نفری نے وقوعہ پر پہنچ کر دروازہ توڑا تو اندر لاش موجود تھی۔
پولیس کے مطابق بظاہر چینی باشندے کی موت طبعی وجہ سے ہوئی تاہم حقائق جاننے کے لیے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ چینی سفارت خانے کو بھی اس حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔
Comments
0 comment