کراچی، بے گناہ نوجوان کو ڈکیت قرار دینے والا میمر گرفتار

کراچی، بے گناہ نوجوان کو ڈکیت قرار دینے والا میمر گرفتار

ملزم نے ڈکیت کی شکل ملنے کیوجہ سے نوجوان کو ڈکیت قرار دیا تھا
کراچی، بے گناہ نوجوان کو ڈکیت قرار دینے والا میمر گرفتار

ویب ڈیسک

|

21 Apr 2024

کراچی میں ڈکیتی کی واردات کے بعد بے گناہ شہری کو ڈکیت قرار دینے والے شخص کا ڈکیت قرار دینے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک مذاح پوسٹ کی گئی جس کے نتیجہ میں ایک بے قصور لڑکا جسکا نام عبدالباسط کو لوگوں کی جان لیوا دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا-

ڈائیلاگ پاکستان نے اس لڑکے کا انٹرویو کیا جس میں عبدالباسط نے بتایا کہ اس کا گھر سے نکلنا محال ہوگیا جبکہ قتل کی دھمکیاں بھی موصول ہورہی ہیں۔

نوجوان نے بتایا تھا کہ اس کی والدہ اور بہن بھائی شدید پریشان اور فکر میں مبتلا ہوگئے ہیں جبکہ وہ دھمکیوں کیوجہ سے اب گھر سے نہیں نکل رہا اور صرف یونیورسٹی منہ چھپا کر جاتا ہے۔

 ڈائیلاگ پاکستان کے انٹرویو پر پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

پولیس کی جانب سے ابھی ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم اس کی تصویر سامنے آگئی ہے اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ اسے کس تھانے کی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!