7 hours ago
کراچی، بیوی نے جھگڑے کے دوران فائرنگ کر کے شوہر کو قتل کردیا

ویب ڈیسک
|
8 Oct 2025
کراچی: اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں بیوی نے جھگڑے کے دوران فائرنگ کر کے جوان شوہر کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق اورنگی ساڑھے 11 نمبر کے علاقے میں گھر کے اندر فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کی اطلاع ملی۔
واقعہ رات گئے پیش آیا جس پر پولیس اور ریسکیو رضاکاروں کی نفری وقوعہ پر پہنچی اور کرائم سین یونٹ کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاش کو اسپتال منتقل کیا۔
مقتول کی شناخت 35 سالہ محمد حسین کے نام سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران بیوی نے مقتول کا پستول اٹھا کر اس پر فائرنگ کردی تھی۔ ملزمہ کو پولیس نے گرفتار کر کء آلہ قتل برآمد کرلیا۔
پڑوسیوں کے مطابق میاں بیوی میں جھگڑا معمول کی بات تھی تاہم گزشتہ شب دونوں کی چیخنے کی آوازیں بہت زیادہ آئی تھیں۔
ایک ہفتے قبل شوہر نے جھگڑے کے دوران فائرنگ کی جس سے اہل خانہ زخمی ہوئے تھے۔
Comments
0 comment