کراچی، ڈیفنس کے ریسٹورنٹ میں بااثر فیملیز کا جھگڑا، مداخلت پر معافی تلافی

کراچی، ڈیفنس کے ریسٹورنٹ میں بااثر فیملیز کا جھگڑا، مداخلت پر معافی تلافی

کرسی بغیر اجازت اٹھانے کے معاملے پر جھگڑا ہوا
کراچی، ڈیفنس کے ریسٹورنٹ میں بااثر فیملیز کا جھگڑا، مداخلت پر معافی تلافی

ویب ڈیسک

|

28 Oct 2024

کراچی کے علاقے ڈیفنس کے نجی ریسٹورنٹ میں سیکریٹری داخلہ سندھ اور ایک کا دوسری فیملی سے جھگڑا ہوگیا جس کے بعد نوبت مقدمے تک آگئی مگر کچھ شخصیات کی مداخلت کے بعد دونوں فیملیز نے تھانے میں صلح کرلی ۔  

تفصیلات کے مطابق خیابان سحر کے نجی ریسٹورنٹ میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے،دونوں فیملی کی خواتین بھی جھگڑے میں شامل ہوگئیں ، جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی جس میں خواتین نے بھی ایک دوسرے پر تھپڑوں اور گھونسوں کااستعمال کیا۔

 پولیس ذرائع بتاتے ہیں کہ جھگڑے میں شامل ایک فیملی سیکریٹری داخلہ کی ہے جس کے بعد پولیس کے اعلی افسران ریسٹورنٹ پہنچ گئے اور ایک دوسرے پر مقدمہ درج کرانے کیلئے بضد رہے جس کے بعد کچھ اہم شخصیات نے مداخلت کے بعد دونوں فیملیز نے تھانے میں صلح کرلی جس کے بعد معاملہ ختم ہوگیا۔

انتظامیہ اور عینی شاہدین کے مطابق جھگڑا کرسی بغیر اجازت اٹھانے کی وجہ سے شروع ہوا، ابتدا میں دونوں فریقوں میں تلخ کلامی ہوئی پھر بات ہاتھا پائی تک پہنچی۔

اس دوران وہاں پر افرا تفری اور خوف و ہراس پھیلا جبکہ بھگڈر بھی مچی جبکہ سارا معاملہ 14 سالہ بچے کیوجہ سے ہوا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!