ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر 8 مرحلہ: انگلینڈ نے سری لنکا کو 51 رنز سے ہرا دیا
ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم ناکام رہی اور 95 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
Webdesk
|
22 Feb 2026
انگلینڈ نے سری لنکا کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں51 رنز سے شکست دے دی۔
سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف پالیکلے میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرر 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 146 رنز بنائے، سری لنکا نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے فل سالٹ کے علاوہ کسی انگلش بیٹر کو کھل کر نہ کھیلنے دیا۔
فل سالٹ نے 40 گیندوں پر62 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ول جیکس21 رنز بنا کر دوسرے قابل ذکر کھلاڑی رہے۔
تاہم ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم ناکام رہی اور 95 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
Comments
0 comment