کراچی: ڈیفنس میں تشدد کے شکار بہن بھائی کو دھمکیاں ملنے کا انکشاف

کراچی: ڈیفنس میں تشدد کے شکار بہن بھائی کو دھمکیاں ملنے کا انکشاف

متاثرہ خاندان نے فلیٹ سے سامان دوسری جگہ منتقل کردیا
کراچی: ڈیفنس میں تشدد کے شکار بہن بھائی کو دھمکیاں ملنے کا انکشاف

Webdesk

|

31 Aug 2026

کراچی: ڈیفنس خیابان بخاری میں تشدد کے شکار بہن بھائی کو دھمکیاں ملنے لگیں اور فیملی کو صلح پر مجبور کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

متاثرہ خاندان نے فلیٹ سے سامان دوسری جگہ منتقل کردیا جب کہ ڈی آئی جی ساتھ نے فریقین کو آج اپنے دفتر طلب کیا ہے۔

اس کے علاوہ سامنے آنے والی ویڈیو کی فارنزک کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے اور ویڈیو میں نظر آنے والے پولیس اہلکار بھی تھانے طلب کرلیے گئے ہیں۔

 واضح رہے کہ ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ تشدد کرنے والی خاتون ہاتھوں میں ڈمبل لیے باوردی پولیس اہلکاروں کے ساتھ سیڑھیوں سے اتری اور فلیٹ کے باہر کھڑی خاتون پر ڈمبل مارتی رہی۔

مزاحمت پر پولیس اہلکار تشدد کا نشانہ بننے والوں کو ہی روکتے رہے ، سادہ لباس میں موجود ایک شخص نے پولیس اہلکار سے سرکاری بندوق لے کر سی سی ٹی وی کیمرا بھی توڑ دیا۔

 تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون نے الزام لگایا کہ وہ اپنی والدہ اور بھائی کے ساتھ رہتی ہیں، بااثر خاتون نے نا صرف مار پیٹ کی بلکہ دونوں بہن بھائیوں کو گرفتار کروا کے مقدمہ درج کرادیا تاہم دونوں بہن بھائیوں نے چند روز میں ضمانت حاصل کرلی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!