کراچی: داماد کے تشدد سے سسر اور معصوم بچی جان سے گئی
Webdesk
|
22 Jul 2024
کراچی : شہر قائد کے علاقے بہادر آباد میں داماد نے تشدد کرکے سسر اور اپنی 8 ماہ کی معصوم بیٹی کی جان لے لی۔
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے بہادر آباد چار مینار چورنگی کے قریب رہائشی سوسائٹی پیش آیا ہے جہاں ملزم کے تشدد سے نانا اور نواسی انتقال کرگئے۔
ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ سسر اور داماد میں گھریلو تنازع چل رہا تھا، مشتعل داماد سکندر نے سسر اور دیگر کو زدوکوب کیا۔
پولیس نے بتایا کہ جھگڑے میں سسر زبیر اور ملزم کی آٹھ ماہ کی بیٹی جاں بحق ہوگئی، لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب اہلخانہ کا کہنا ہے کہ 8 ماہ کی بچی کی موت مقتول اور ملزم کی چھینا جھپٹی کے دوران ہوئی ہے۔
Comments
0 comment