کراچی، ہوٹل مالک کی بہادری اور حاضر دماغی، ڈاکو واپس بھاگنے پر مجبور

کراچی، ہوٹل مالک کی بہادری اور حاضر دماغی، ڈاکو واپس بھاگنے پر مجبور

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
کراچی، ہوٹل مالک کی بہادری اور حاضر دماغی، ڈاکو واپس بھاگنے پر مجبور

Webdesk

|

4 Mar 2024

کراچی میں ہوٹل کے مالک نے بہادری اور حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلح ڈکیتوں کو واپس بھاگنے پر مجبور کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال میں قائم ہوٹل میں اتوار کی صبح ناشتہ کرتے افراد اور مالک کو لوٹنے کیلیے ایک موٹرسائیکل پر تین ڈکیت پہنچے۔ 

ان میں سے دو ڈکیتوں کے پاس اسلحہ تھا۔ کوئٹہ کے انابی ہوٹل کے کاؤنٹر پر بیٹھے مالک نے صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے اپنی لائسنس یافتہ پستول نکالی اور ڈاکوؤں کی طرف تان پر انہیں واپس جانے کا اشارہ کیا۔

اس پر ڈاکو سب چھوڑ چھاڑ کر وہاں سے بھاگے اور انہوں نے اسی میں عافیت جانی۔ تاہم اطلاعات کے مطابق ڈاکو ہوٹل کے پہلے بینچ پر بیٹھے ایک شخص کا موبائل چھین کر لے گئے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!