4 hours ago
کراچی: جانوروں کی نگرانی کرنے والے نوجوان کو ڈکیتوں نے لوٹ لیا
ڈاکو باآسانی نوجوانون سے موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔
Webdesk
|
26 May 2026
کراچی: شہر قائد کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب جانوروں کی نگرانی کرنے والے نوجوان لٹ گئے جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی ہے۔
شہر قائد کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب نوجوان سے ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں ماسک پہنے ڈاکوؤں کو اسلحہ لہراتے ہوئے گلی میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکو باآسانی نوجوانون سے موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے چوری ہونے والا قربانی کا بیل ڈھونڈ نکالا اور واردات میں ملوث 5 مشتبہ ملزمان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔
Comments
0 comment