کراچی: انچولی کے قریب تیز رفتار ویگو ڈالے کی ٹکر سے 2 نوجوان زخمی، گاڑی ظفر عباس کی زیر ملکیت

کراچی: انچولی کے قریب تیز رفتار ویگو ڈالے کی ٹکر سے 2 نوجوان زخمی، گاڑی ظفر عباس کی زیر ملکیت

ظفر عباس نے دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کرایا اور علاج کا بیڑہ اٹھایا ہے
کراچی: انچولی کے قریب تیز رفتار ویگو ڈالے کی ٹکر سے 2 نوجوان زخمی، گاڑی ظفر عباس کی زیر ملکیت

ویب ڈیسک

|

7 Jul 2025

کراچی کے علاقے انچولی کے قریب ایک تیز رفتار ویگو ڈالا نے دو موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں دونوں نوجوان زخمی ہوگئے۔ 

حادثہ اتنا شدید تھا کہ ویگو ڈالا کی نمبر پلیٹ گر گئی، اور گاڑی میں سوار افراد موقع سے فرار ہوگئے۔

ویگو ڈالا جے ڈی سی کے ظفر عباس کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ظفر عباس اپنی ٹیم کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچے۔ 

عینی شاہدین کے مطابق، ظفر عباس کی ٹیم نے موقع پر ویڈیو بنانے والے کچھ نوجوانوں کے موبائل فونز بھی چھین لیے۔

ظفر عباس نے بیان دیا کہ موٹر سائیکل سواروں کے پاس ہیڈلائٹس نہیں تھیں، جس کی وجہ سے وہ گاڑی سے ٹکرا گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے دفتر کا ایک ملازم برف لینے کے لیے گاڑی لے کر گیا تھا جب یہ حادثہ پیش آیا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ زخمیوں کا مکمل علاج کرایا جائے گا۔

حادثے کی اطلاع پر سمن آباد پولیس بھی فوری طور پر موقع پر پہنچی۔ زخمیوں کو ظفر عباس کی ٹیم نے فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ظفر عباس کے مطابق، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور فرار ہونے والے افراد کی تلاش جاری ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!