کراچی، پولیس کا کریک ڈاؤن، 5 افغان شہری گرفتار

کراچی، پولیس کا کریک ڈاؤن، 5 افغان شہری گرفتار

شہر میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے اس قسم کی کارروائیاں مستقل بنیادوں پر کی جائیں گی
کراچی، پولیس کا کریک ڈاؤن، 5 افغان شہری گرفتار

Webdesk

|

6 Feb 2026

کراچی: شہر قائد میں ڈسٹرکٹ سائوتھ پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف خصوصی کارروائی جاری رکھی ہے۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سائوتھ مہزور علی کی ہدایات پر مختلف تھانوں کی حدود میں کارروائیاں کی گئیں، جن میں 5 افغان باشندے بغیر کسی شناختی دستاویز کے حراست میں لیے گئے۔

حراست میں لیے گئے افراد میں شمس اللہ، محمد اکبر، عطا محمد، عبدالہادی اور بخت اللہ شامل ہیں، جنہیں مقامی حکام کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم پایا گیا۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ کارروائی جاری ہے اور دیگر علاقوں میں بھی غیر قانونی مقیم افراد کی شناخت اور حراست کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ایس ایس پی مہزور علی نے کہا کہ شہر میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے اس قسم کی کارروائیاں مستقل بنیادوں پر کی جائیں گی تاکہ قانون کی پاسداری کو یقینی بنایا جا سکے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!