کراچی، شادی میں باپ کے ساتھ جانے والا 20 سالہ بیٹا ڈکیتی مزاحمت پر قتل

کراچی، شادی میں باپ کے ساتھ جانے والا 20 سالہ بیٹا ڈکیتی مزاحمت پر قتل

ڈکیتوں نے سرجانی ٹاؤن پاور ہاؤس کے قریب موٹرسائیکل پر سوار باپ بیٹے کو مزاحمت پر گولیاں ماریں
کراچی، شادی میں باپ کے ساتھ جانے والا 20 سالہ بیٹا ڈکیتی مزاحمت پر قتل

Webdesk

|

12 Jan 2024

شہر قائد میں ڈاکو راج بدستور قائم ہے، سفاک ڈاکوؤں نے مزاحمت پر شادی میں جانے والے باپ بیٹے کو زخمی کیا جس میں بیس سالہ نوجوان دوران علاج دم توڑ دیا۔

سرجانی ٹاؤن میں پاور ہاؤس کے قریب شادی میں موٹرسائیکل پر جانے والے باپ اور بیٹے کو مسلح ڈکیتوں نے مزاحمت پر زخمی کیا جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

جناح اسپتال میں علاج کے دوران بیس سالہ فیض محمد دم توڑ گیا جبکہ پچاس سالہ والد فتح محمد کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

ڈکیتوں نے بیٹے کے سر جبکہ والد کے کان کے قریب گولی ماری تھی۔

پولیس کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے بارہ روز میں اب تک 4 شہری ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہوچکے ہیں۔

زخمی والد نے جناح اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’ہم کلفٹن باتھ آئی لینڈ کے رہائشی ہیں اور دونوں باپ بیٹے شادی کی تقریب میں شرکت کیلیے سرجانی ٹاؤن جارہے تھے، پاور ہاؤس کے قریب ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کی جس میں جوان بیٹا جاں بحق ہوگیا‘۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!