کراچی، سندھی کلچرل ڈے کی ریلی میں شریک ڈاکوؤں نے مزاحمت پر نوجوان کو قتل کردیا
پیپلزچورنگی کے قریب مزاحمت پر ٹائر شاپ کے مالک کو سینے میں گولی مار کر قتل کیا گیا
ویب ڈیسک
|
2 Dec 2024
کراچی: شہر قائد میں سندھی اجرک کلچرل ڈے منانے والوں کی ریلی میں مسلح ڈکیت شریک ہوئے اور انہوں نے مزاحمت پر ایک نوجوان کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق سندھ ثقافتی ریلی جب پیپلز چورنگی مزار قائد پر پہنچی تو سندھی اجرک ٹوپی پہنے مسلح ڈکیتوں نے قریبی نئے پرانے ٹائر فروخت کرنے والوں کی دکانوں میں گھس کر موبائل فون اور نقد رقم لوٹنے کی کوشش کی۔
حسین ٹائر شاپ کے مالک حسین سے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر انہیں سینے پر ڈائریکٹ گولی ماری گئی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان قیمتی موبائل فون نقدی اور نئے ٹائر لوٹ کر لے گئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کیا۔
Comments
0 comment