2 hours ago
کراچی، ٹرک نے اسکوٹی سوار ماں بیٹے کو کچل دیا
Webdesk
|
7 Apr 2026
کراچی: شہر قائد کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں تیز رفتار ٹرک ڈرائیور نے اسکوٹی پر سوار ماں اور بیٹے کو کچل دیا، حادثے میں کمسن بچہ جاں بحق جبکہ خاتون شدید زخمی ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی میں الیکٹرک اسکوٹی پرسوار فیملی کو اناج کی بوریوں سے لدے ٹرک نے کچل دیا جس کی زد میں آکر کمسن بچہ جاں بحق اور ماں شدید زخمی ہو گئی۔
حادثے کے بعد موقع پر موجودمشتعل شہریوں نے ٹرک ڈرائیور کو پکڑ کرتشدد کا نشانہ بنا کر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ پولیس نے گاڑی کو قبضے میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔
حادثے میں جاں بحق بچے کی شناخت4 سالہ انیس ولد فراز اور زخمی خاتون کی شناخت 30 سالہ زبیب النسا زوجہ فراز کے نام سے کی گئی ہے۔
ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی کاشف ربانی کا دعوی ہے کہ الیکٹرک اسکوٹی پر سوارفیملی شاہ فیصل کالونی دونمبر چورنگی کے قریب گزری رہی تھی کہ الیکٹرک اسٹوکی توازن بگڑنے کی وجہ سے حادثہ رونما ہوگیا۔
اسکوٹی پر سوار خاتون اور کمسن بچہ سڑک پر گر گئے اسی دوران عقب سے اناج کی بوریوں سے لدھا ٹرک آ رہا تھا کہ جس کے اگلے ٹائروں کی زد میں آکر کسمن بچہ موقع پر جاں بحق اورخاتون شدید ہو گئی۔
Comments
0 comment