کراچی، ایمار ٹاؤر کے فلیٹ سے 35 سالہ نوجوان کی گولی لگی لاش برآمد، بیوی غائب

کراچی، ایمار ٹاؤر کے فلیٹ سے 35 سالہ نوجوان کی گولی لگی لاش برآمد، بیوی غائب

پولیس نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا، والد کا بیان قلم بند
کراچی، ایمار ٹاؤر کے فلیٹ سے 35 سالہ نوجوان کی گولی لگی لاش برآمد، بیوی غائب

ویب ڈیسک

|

5 Mar 2024

کراچی: سی ویو دو دریا كے قریب قائم اپارٹمنٹ ایمار ٹاور كے  فلیٹ سے ایک شخص کی لاش ملی جسے سر پر گولی مار کر قتل کیا گیا تھا، واقعہ کے بعد سے مقتول کی اہلیہ پراسرار طور پر غائب ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول نے ایک ماہ قبل مذکورہ فلیٹ اہلیہ کے نام سے خریدا تھا جبکہ وہ الیکٹرونکس کی دکان کا مالک تھا۔ تفصیلات كے مطابق سی ویو دو دریا ڈیفنس فیز 8 میں قائم ایمار ٹاور کی 20 ویں منزل کے فلیٹ سے 35 سالہ جہانزیب ملک كی لاش ملی جسے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر ساحل تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی ، پولیس کے مطابق جہانزیب ملک کو 8 سے 10 گھنٹے قبل قتل کیا گیا، مقتول کو سر پر عقب نائن ایم ایم پستول سے گولی ماری گئی جو دوسری جانے سے پار ہوگئی تھی۔

مقتول نے چند سال قبل شیرین نامی خاتون سے پسند کی شادی کی تھی جس سے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے، مقتول نے مذکورہ فلیٹ ایک ماہ قبل اہلیہ کے نام سے خریدا تھا جبکہ مقتول کی اہلیہ واقعہ کے بعد سے پراسرار طور پر غائب ہے جس پر پولیس کو شبہ ہے کہ واقعہ میں مبینہ طور پر وہ ملوث ہو سکتی ہے تاہم اس کے سامنے آنے کے بعد صورتحال مزید واضح ہو سکے گی۔

پولیس نے مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منقتل کی اور پھر قانونی کارروائی کے بعد اسے لواحقین کے حوالے کردیا۔ مقتول کے بھائی نے پولیس کو بیان دیا ہے کے بھائی کے بچے رات سے دادا دادی کے گھر پر ہیں ، مقتول جہانزیب کی ڈیفنس کھڈا مارکیٹ میں الیکٹرونکس کی دکان ہے جبکہ کرائم سین یونٹ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملنے والے گولیوں کے خول اپنے قبضے میں لیتے ہوئے دیگر شواہد محفوظ کرلیے ہیں جن پر تحقیقات کی جاری ہے اس کے علاوہ پولیس اپارٹمنٹ كے چوكیداروں كے بیانات اور کلوز سرکٹ کیمروں کی فوٹیجز حاصل کر رہی ہے ۔

مقتول کے والد غلام رسول نے ساحل پولیس کو اپنا بیان قلمبند کرا دیا اور کہا کہ وہ اتوار کی رات ایک بجے تک اپنے بیٹے کے گھر پر موجود تھے اور جاتے ہوئے اس کے بچوں کو اپنے ساتھ گھر لے آئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ میری بہو شیرین کلفٹن میں قائم نجی اسپتال میں داخل تھی لیکن وہ گھر آگئی تھی اتوار کی رات مجھے میرے بیٹے نے کہا تھا کہ پیر کو صبح دکان پر جلدی آنا کچھ کاروباری معاملات کے حوالے سے بات کرنی ہے جس پر میں صبح جب دکان پہنچا تو بیٹا موجود نہیں تھا جس کے بعد میں نے کئی بار اسے موبائل پر فون کرتا رہا لیکن کوئی جواب نہیں ملا جس پر میں دکان کے ملازم کے ہمراہ موٹر سائیکل پر بیٹے کے گھر پہنچا تو دروازہ کسی نے نہیں کھولا بعدازاں دروازہ توڑ کر اندر گیا تو بیٹے کی لاش پڑی ملی اور گھر پر بہو موجود نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے کے پاس 2 گاڑیاں ہیں جو نیچے بیسمینٹ پارکنگ میں کھڑی ہوتی ہیں لیکن ایک گاڑی موجود نہیں تھی میں نے وہاں معلومات کی اور سی سی ٹی وی فوٹیج نکلوائی تو اس میں صبح میری بہو وہ گاڑی لیجاتے ہوئے دکھائی دی۔

انھوں نے بتایا کہ میری بہو رشتے میں میری بھتیجی بھی ہے اور ہم آپس میں رشتے دار ہیں ہمیں نہیں پتہ کہ میرے بیٹے کو کس نے قتل کیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!