کراچی کے باسی عید پر بھی لٹتے رہے، ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شہری قتل

کراچی کے باسی عید پر بھی لٹتے رہے، ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شہری قتل

عید کے دوسرے روز گلشن چورنگی کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 2 بچوں کا باپ لقمہ اجل بن گیا۔
کراچی کے باسی عید پر بھی لٹتے رہے، ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شہری قتل

Webdesk

|

12 Apr 2024

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں عید کے دوسرے روز ڈاکوؤں دوران ڈکیتی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر شہری کو قتل کردیا اور لوٹ مار کرکے فرار ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق عید کے دوسرے روز گلشن چورنگی کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 2 بچوں کا باپ لقمہ اجل بن گیا۔

مقتول نجی بینک کی اے ٹی ایم سے رقم نکال کر باہر نکلا تو ڈاکوؤں نے مقتول سے رقم اور اس کے دوست سے موبائل فون چھین کر مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہوگئے۔مقتول کی کنپٹی پر ایک گولی لگی جو گردن سے باہر نکل گئی۔

واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او گلشن اقبال کو وزیر داخلہ سندھ نے معطل کر دیا۔ مقتول کی نماز جنازہ مسجد خیر العمل انچولی امام بارگاہ میں ادا کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گلشن اقبال تھانے کی حدود راشد منہاس روڈ گلشن چورنگی پر واقع سپراسٹور کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا، جس کی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی جہاں اس کی شناخت 40 سالہ سید تراب حسین زیدی ولد سید نثار حسین زیدی کے نام سے ہوئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!