کراچی کے تاجر کی سمندر سے لاش برآمد

کراچی کے تاجر کی سمندر سے لاش برآمد

کمال کو آخری بار لانڈھی میں موبائل فون مارکیٹ جانے کے لیے اپنی رہائش گاہ سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا تھا
کراچی کے تاجر کی سمندر سے لاش برآمد

Webdesk

|

2 Feb 2025

کراچی سے تعلق رکھنے والے تاجر آصف کمال کی لاش سی ویو بیچ کے قریب سمندر سے مل گئی ہیں۔ تاجر آصف کمال 29جنوری سے لا پتہ تھا ۔

پولیس رپورٹس کے مطابق کمال کو آخری بار لانڈھی میں موبائل فون مارکیٹ جانے کے لیے اپنی رہائش گاہ سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ بعد ازاں ان کے اہل خانہ نے گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی، جس پر ان کی تلاش شروع کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق آج ایک ماہی گیر ان کی لاش دو دریا کے قریب نظر آئی، جس نے پولیس کو اطلاع کی، باقیات دو سے تین دن پرانی معلوم ہوتی ہیں، لیکن پوسٹ مارٹم کے معائنے سے موت کی صحیح وجہ اور وقت واضح ہوسکے گا۔

اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (SIU) نے مختلف ممکنہ محرکات پر غور کرتے ہوئے کمال کی موت کی انکوائری شروع کردی ہے۔

اس واقعے نے کراچی کے کاروباری شعبے میں خاصی تشویش اور بے چینی کو جنم دیا ہے۔ موبائل اینڈ الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر نے اس واقعے کی شدید مذمت کی اور کمیونٹی کی جانب سے دکھ اور غم و غصے کا اظہار کیا۔

انہوں نے وزیر اعلی سندھ، وزیر داخلہ، انسپکٹر جنرل سندھ پولیس اور دیگر متعلقہ تفتیشی اداروں سے مطالبہ کیا کہ قتل کی فوری تحقیقات کر کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!