کراچی ماہ نومبر میں 7 ہزار سے زائد وارداتیں، 2200 سے زائد موبائل چھن گئے
نومبر کے مہینے میں ڈکیتی مزاحمت سمیت دیگر واقعات میں 52 شہری قتل ہوئے، رپورٹ
ویب ڈیسک
|
10 Dec 2023
کراچی: شہر قائد میں بڑھتے جرائم کسی صورت کم ہونے کا نام نہیں لے رہے جبکہ پولیس بھی ڈکیتوں اور جرائم پیشہ افراد کے آگے بے بس نظر آتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی پی ایل سی کی جانب سے ماہ نومبر میں کراچی میں ہونے والے جرائم کی وارداتوں کے اعداد و شمار جاری کیے گئے۔ جس کے مطابق ماہ نومبر میں صرف کراچی میں پانچ ہزار سے زائد جرائم کی وارداتیں ہوئیں ہیں۔
اس دوران شہر کے مختلف علاقوں سے شہریوں سے مسلح افراد نے 2 ہزار 272 موبائل چھینے، 4 ہزار 30 موٹرسائیکلیں چوری اور 694 چھینی گئیں، جبکہ 163 گاڑیاں چوری اور 26 چھینی گئیں۔
ایک ماہ کے دوران مزید 52 شہری اسٹریٹ کرائمز کا شکار ہوئے جبکہ دو اغوا برائے تاوان اور 13 بھتہ خوری کی وارداتیں بھی رپورٹ ہوئیں۔
Comments
0 comment