کراچی میں 7 سالہ بچے کا لرزہ خیز قتل، عینی شاہد خاتون کا دل دہلا دینے والا انکشاف

کراچی میں 7 سالہ بچے کا لرزہ خیز قتل، عینی شاہد خاتون کا دل دہلا دینے والا انکشاف

پولیس نے گرفتاری کیلیے ٹیمیں تشکیل دے دیں، چچا کا انصاف کا مطالبہ
کراچی میں 7 سالہ بچے کا لرزہ خیز قتل، عینی شاہد خاتون کا دل دہلا دینے والا انکشاف

ویب ڈیسک

|

14 Feb 2024

شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں قائم عارضہ قلب کے اسپتال کے قریب واقع گندی گندی سے کمسن بچہ زخمی حالت میں ملا جو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 16 میں کارڈیو اسپتال کے عقب میں کے ایم سی فلیٹوں کی گندگی گلی سے کمسن طالب علم  بچہ زخمی حالت میں ملا اسپتال پہنچایا جارہا تھا کہ راستے میں دم توڑ دیا۔

خاتون عینی شاہد نے بتایا کہ بچے کو ایک شخص نے تیز دھار آلے کی مدد سے ذبح کیا اور پھینک کر بھاگ گیا، خاتون کے شور مچانے پر علاقہ مکینوں نے ایمبولینس اور پولیس کو طلب کیا۔

اہل خانہ کے مطابق دوپہر ایک بجے کے قریب اُن کے گھر پر کوئی جان پہچان والا شخص آیا تھا جس نے بیل بجائے تو مقتول اوہان اُس کے ساتھ چلہ گیا، بعد میں دوپہر کو ساڑھے تین بجے کے قریب اُس کو ذبح کر کے گلی میں پھینک دیا گیا۔

واقعہ دیکھنے والی خاتون نے بتایا کہ  انہوں نے اپنے گھر کی گیلری سے دو ملزمان کو بھاگتے ہوئے دیکھا جبکہ بچہ اُس وقت تکلیف سے چیخ اور تڑپ رہا تھا۔

ڈاکٹرز نے بتایا کہ بچہ زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے انتقال کردیا۔ پولیس کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کیلیے چار ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

اسپتال میں مقتول کے چچا نے بتایا کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں، اوہان کے والد مظہر پرائیوٹ کمپنی میں ملازم ہیں اور اس کا بہن بھائیوں میں دوسرا نمبر تھا، گھر آنے والا کوئی اجنبی نہیں بلکہ جان پہچان والا شخص تھا۔

چچا نے آئی جی سندھ اور دیگر افسران سے اپیل کی ان کے بھتیجے کے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور انھیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!