کراچی میں بارش کے بعد کرنٹ لگنے کے واقعات میں 2 اموات
ویب ڈیسک
|
27 Aug 2024
شہر قائد میں ہونے والی بارشوں کے بعد کرنٹ کے واقعات میں بزرگ اور نوجوان لڑکا جاں بحق ہوگیا۔
پہلا واقعہ قصبہ کالونی مسلم آباد رحمانیہ مسجد کے قریب گھر میں پیش آیا، جہاں بزرگ شخص کو کرنٹ لگا تو انہیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعدموت کی تصدیق کی۔
، چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 65 سالہ محمد اسلام کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ پانی کی موٹر سے کرنٹ لگنے کا بتایا جا رہا ہے ۔
اُدھر ناظم آباد 2 نمبر ممتاز نہاری کے قریب کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش رکشے میں عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی ،۔
چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 20 سالہ عبدالوہاب کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ گھر کے قریب بجلی کے پول سے کرنٹ لگنے کا بتایا جا رہا ہے تاہم پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔
Comments
0 comment