کراچی میں ڈاکوؤں نے ہونہار طالب علم کو مزاحمت پر قتل کردیا

کراچی میں ڈاکوؤں نے ہونہار طالب علم کو مزاحمت پر قتل کردیا

لاریب گھر سے جم جارہا تھا، 6 مارچ کو کتاب کی رونمائی تھی، والد
کراچی میں ڈاکوؤں نے ہونہار طالب علم کو مزاحمت پر قتل کردیا

ویب ڈیسک

|

5 Mar 2024

کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی مبینہ فائرنگ سے طالب علم جاں بحق ہوگیا۔

کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں مسلح افراد نے گھر سے جم جانے والے 26 سالہ نوجوان طالب علم لاریب کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے بعد وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

مقتول کے والد کے مطابق لاریب بیچلرز آف بزنس ایڈمنسٹریشن (بی بی اے) کا طالب علم تھا اور بیسک اکاؤنٹنگ کی کتاب بھی لکھ رہا تھا، 6 مارچ کو اس کی کتاب کی رونمائی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ لاریب گھر سے جم جانے کے لیے نکلا تو ملزمان نے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی۔

مقتول کے والد کے مطابق موبائل فون میں لاریب کی کتاب کا ڈیٹا موجود تھا جس کی وجہ سے اس نے مزاحمت کی، لاریب کی منگنی ہوچکی تھی اور آئندہ برس شادی تھی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!