کراچی میں درجنوں بچیوں سے جنسی زیادتی، سیکس کے اور جرائم کے طریقے سوشل میڈیا سے سیکھے

18 hours ago

کراچی میں درجنوں بچیوں سے جنسی زیادتی، سیکس کے اور جرائم کے طریقے سوشل میڈیا سے سیکھے

پولیس افسر کے مطابق ملزم کا ساتھی مارا گیا جس کے بعد اس نے اکیلے یہ کام جاری رکھا
کراچی میں درجنوں بچیوں سے جنسی زیادتی، سیکس کے  اور جرائم کے طریقے سوشل میڈیا سے سیکھے

ویب ڈیسک

|

13 Sep 2025

 کراچی کے علاقے قیوم آباد سے درجنوں بچیوں سے زیادتی کے الزام میں گرفتار ہونے والے پھل فروش کے حوالے سے ہولناک انکشافات سامنے آئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم کئی سال سے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرتا رہا اور سوشل میڈیا کے ذریعے طریقے سیکھ کر اپنے جرائم کو چھپاتا رہا۔

ایس ایس پی ساوتھ اسد رضا نے نجی نیوز چینل سے گفتگو میں بتایا کہ ملزم بچوں کو ڈرا دھمکا کر خاموش کر دیتا تھا تاکہ وہ اپنے والدین کو کچھ نہ بتا سکیں اور نہ ہی پولیس سے رجوع کریں۔

تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ 2022 میں ایک 12 سالہ لڑکے نے اپنے والد کو زیادتی کا بتایا تھا لیکن والد نے مالی مسائل کے باعث مقدمہ درج نہیں کروایا۔

 مزید انکشاف ہوا کہ ملزم کا ایک ساتھی بھی تھا جو ایک حادثے میں ہلاک ہوگیا، جس کے بعد وہ اکیلا ہی یہ جرائم کرتا رہا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے نہ صرف سوشل میڈیا پر نازیبا ویڈیوز دیکھ کر طریقے سیکھے بلکہ اپنی زیادتیوں کا ریکارڈ بھی باقاعدگی سے محفوظ کرتا رہا۔

اہم پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب ایک متاثرہ بچی نے انجانے میں ملزم کا یو ایس بی گانے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے کمپیوٹر شاپ پر دے دیا۔ دکاندار کو اس میں موجود شرمناک ویڈیوز دیکھ کر شک ہوا، جس پر اس نے فوری طور پر اہلِ محلہ اور پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس نے ملزم کے خلاف ایف آئی آر میں انسدادِ الیکٹرانک کرائم ایکٹ (PECA) کی دفعات بھی شامل کر دی ہیں۔ ایس ایس پی اسد رضا نے دیگر متاثرہ خاندانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آگے آئیں اور مقدمات درج کروا کر تحقیقات میں تعاون کریں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!