کراچی میں دو نو عمر بہن بھائی پراسرار طور پر لاپتہ
ویب ڈیسک
|
13 Mar 2024
کراچی: شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد سے دو نو عمر بہن بھائی پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے ہیں۔
نارتھ کراچی بلاک این کے رہائشی بہن بھائی جن کے نام انابیہ گیارہ سال اور ایان 12 سال، رات کے وقت گھر سے باہر کچھ لینے نکلے اور ڈونالڈ اسٹریٹ سے لاپتہ ہوگئے۔
لاپتہ بچوں کی والدہ شمائلہ ناز نے بتایا کہ وہ رات 11 بج کر 50 منٹ پر قریبی کھانے کی دکان سے برگر خریدنے کے لیے گھر سے نکلے تھے۔ اس کے بعد سے ان کا کہیں پتہ نہیں چلا۔
غم زدہ ماں نے اپنے بچوں کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آیان نے سبز رنگ کا کرتا اور سفید پاجامہ پہن رکھا تھا اور انابیہ نے گلابی رنگ کی قمیض اور ٹاروزر پہن رکھا ہے۔
ڈائیلاگ پاکستان سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے ان کی والدہ نے بتایا کہ لاپتہ بچوں سے متعلق تاحال کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا تاہم بہن بھائیوں کی تلاش جاری ہے۔
Comments
0 comment