کراچی میں فائرنگ سے پی پی کا کونسلر جاں بحق، بھائی زخمی

کراچی میں فائرنگ سے پی پی کا کونسلر جاں بحق، بھائی زخمی

مقتول عامر اپنے بھائی کے ساتھ جارہا تھا، سنگر چورنگی کے قریب نشانہ بنایا گیا
کراچی میں فائرنگ سے پی پی کا کونسلر جاں بحق، بھائی زخمی

ویب ڈیسک

|

1 Jul 2024

شہر قائد کے علاقے کورنگی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پاکستان پیپلزپارٹی کا عوامی نمائندہ جاں بحق جبکہ اُس کا بھائی زخمی ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق تھانہ عوامی کالونی کی حدود میں واقع سنگر چورنگی کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا جس کی شناخت عامر عباسی کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق مقتول پیپلزپارٹی کا بھٹائی کالونی کے وارڈ 4 سے کونسلر تھا۔ 

لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکھٹے کرلیے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش نہیں آیا بلکہ ابتدائی تحقیقات کی بنیاد پر یہ بات کہی جاسکتی ہے کہ باقاعدہ ٹارگٹ کیا گیا ہے تاہم حتمی کوئی بھی بات تفتیش کے بعد ہی کی جاسکتی ہے۔

ڈپٹی میئر کراچی عبداللہ مراد اور میئر کراچی مرتضی وہاب نے کونسلر کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کردی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!