کراچی میں فیکٹری سے نکلنے والی خاتون فائرنگ سے جاں بحق

کراچی میں فیکٹری سے نکلنے والی خاتون فائرنگ سے جاں بحق

مقتولہ پانچ بچوں کی ماں اور شوہر کے ساتھ ہاتھ بٹاتی تھی
کراچی میں فیکٹری سے نکلنے والی خاتون فائرنگ سے جاں بحق

ویب ڈیسک

|

12 Jan 2026

کراچی کے علاقے مانسہرہ کالونی میں فیکٹری سے نکلنے والی خواتین پر نامعلوم شخص نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق شہر قائد کے علاقے قائد آباد مانسہرہ کالونی میں فیکٹری سے چھٹی ہونے کے بعد دو خواتین پر فائرنگ کی گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق موٹرسائیکل سوار دونوں خواتین کا منتظر تھا جو فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا۔

جاں بحق ہونے والی لڑکی کی شناخت عاصمہ جبکہ زخمی کی شمائلہ کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر شوائد اکھٹے کر کے روانہ ہوگئے۔

مقتولہ کے شوہر نے بتایا کہ میں مکینک اور عاصمہ میری اہلیہ تھی، ہماری شادی 20 سال پہلے ہوئی اور کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی، غربت اور مہنگائی کی وجہ سے وہ کفالت میں میرا ہاتھ بٹاتی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ مقتولہ اور میرے پانچ بچے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ خاتون چھٹی کے بعد فیکٹری سے گھر جارہی تھی، ملزم نے تعاقب کے بعد موقع دیکھتے ہی فائرنگ کی، ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!