کراچی میں غیر ملکی ریسٹورنٹ پر مشتعل افراد کا دھاوا

کراچی میں غیر ملکی ریسٹورنٹ پر مشتعل افراد کا دھاوا

پولیس نے بروقت کارروائی کر کے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا
کراچی میں غیر ملکی ریسٹورنٹ پر مشتعل افراد کا دھاوا

ویب ڈیسک

|

17 Apr 2025

نارتھ کراچی کے سیکٹر الیون بی میں واقع ایک غیر ملکی فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ پر مشتعل افراد نے دھاوا بول دیا۔ اطلاعات کے مطابق مشتعل افراد نے ریسٹورنٹ پر پتھراؤ کیا جس سے افراتفری پھیل گئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سرسید پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مشتعل افراد کی تعداد تقریباً 30 تھی اور انہوں نے ریسٹورنٹ پر پتھراؤ کیا۔ حراست میں لیے گئے افراد کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس کی مزید نفری تعینات کر دی گئی ہے اور گشت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ حکام اس واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!