کراچی میں غیر قانونی افغان باشندوں کیخلاف گھیرا مزید تنگ

کراچی میں غیر قانونی افغان باشندوں کیخلاف گھیرا مزید تنگ

آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کیے گئے
کراچی میں غیر قانونی افغان باشندوں کیخلاف گھیرا مزید تنگ

Webdesk

|

23 Oct 2025

کراچی میں غیر قانونی افغان باشندوں کیخلاف گھیرا مزید تنگ کردیا گیا ہے، کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ الاآصف اسکوائر میں کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

سہراب گوٹھ اور الاآصف اسکوائر کے اطراف پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا، اس دوران 45 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کیے گئے جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے کارروائی میں حصہ لیا۔

پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو گرفتار کرنے کے بعد انہیں مختلف تھانوں میں منتقل کردیا۔گرفتار کیے گئے افغانوں کے پاس شناختی دستاویزات نہیں تھیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!