کراچی میں ہیٹ ویو ہوگا یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے واضح کردیا

کراچی میں ہیٹ ویو ہوگا یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے واضح کردیا

سندھ کے دیہی علاقوں میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
کراچی میں ہیٹ ویو ہوگا یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے واضح کردیا

ویب ڈیسک

|

21 May 2024

محکمہ موسمیات نے گرمی کی موجودہ لہر کے باوجود کراچی میں ہیٹ ویو کے امکان کو مسترد کردیا تاہم دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں ہیٹ اسٹروک کا الرٹ جاری کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے سندھ میں ہیٹ ویو کا باقاعدہ الرٹ جاری کردیا، جس کے مطابق صوبے میں جاری ہیٹ ویو کی وجہ سے دادو، قمبرشہداد کوٹ، لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور، کشمور، گھوٹکی، سکھر، نوشہروفیروز، شہید بےنظیرآباد میں دن کے وقت درجہ حرارت میں معمول سے 6 تا 8 ڈگری اضافے کا امکان ہے۔

اسی طرح خیرپور، سانگھڑ، حیدرآباد، مٹیاری، ٹنڈوالہیار، ٹنڈومحمد خان، میرپورخاص، عمرکوٹ، تھرپارکراوربدین میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ جامشورو، ٹھٹھہ، سجاول میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں 2 سے4 ڈگری اضافہ متوقع ہے۔ 

محکمہ موسمیات نے کہا کہ کراچی میں اگلے 3 روز کے دوران موسم گرم ومرطوب رہ سکتا ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفرازکے مطابق کراچی میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے، ہیٹ ویوکا مطلب معمول کے درجہ حرارت سے4تا 5ڈگری کا اضافہ ہے. اگر4دن تک تک درجہ حرارت مسلسل 41ڈگری ریکارڈ ہوتویہ صورتحال ہیٹ ویوکہلاتی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایسی کسی صورتحال پیدا ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم اگلے10روز تک موسم گرم ومرطوب رہنے کی توقع ہے،جس کے دوران پارہ 36 سے 38 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!