کراچی میں خاتون کی تعفن زدہ ناقابل شناخت لاش برآمد
ویب ڈیسک
|
23 Jun 2024
شہر قائد کے علاقے منگھوپیر سے بوڑھی خاتون کی پانچ روز پرانی ناقابل شناخت تعفن زدہ لاش برآمد ہوئی جسے فوری طور پر دفنا دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق منگھوپیر کے علاقے میں زیر تعمیر بلڈنگ کے ہانی کے ٹینک سے 5 دن پرانی لاش خاتون کی لاش ملی ہے ایس ایچ او منگھوپیر بشیر احمد نے بتایاکہ نادرن بائی پاس کے قریب خیبر چوک کے پاس سنسان مقام کے قریب ایک زیر تعمیر عمارت کے ٹینک سے نامعلوم 65 سالہ خاتون کی لاش ملی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ لاش مسخ شدہ ہے شناخت نہیں ہوسکی، ایدھی کے رضا کاروں نے لاش اسپتال پہنچائی اور تعفن اٹھنے کی وجہ سے اسے سرد خانے میں رکھنے کے بجائے تدفین کردی۔
پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ خاتون ٹینک میں گر کر جاں بحق ہوئی تاہم اس حوالے سے شواہد کی روشنی میں تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔
Comments
0 comment