کراچی میں خونی ڈمپر نے ایک اور موٹرسائیکل سوار کوروند دیا
نارتھ کراچی پاور ہاس چورنگی میں ڈمپر کی ٹکر سے ایک اور موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔

Webdesk
|
18 May 2025
کراچی: شہر قائد میں پاور ہائوس چورنگی کے قریب اتوارکی صبح سویرے ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی سڑکوں پر ہیوی ٹریفک کا خونی کھیل جاری ہے، نارتھ کراچی پاور ہاس چورنگی میں ڈمپر کی ٹکر سے ایک اور موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثہ نارتھ کراچی پاور ہاس چورنگی کے قریب پیش آیا، پولیس نے لاش اسپتال منتقل کردی جبکہ ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے ڈمپر سمیت فرار ہوگیا۔
Comments
0 comment