کراچی میں معروف اینکر پر 25 سے زائد نقاب پوشوں کا حملہ، ’ٹانگ توڑ دی‘
Webdesk
|
1 Jul 2024
کراچی کے علاقے ملیر کھوکھرا پار میں معروف اینکر اور یوٹیوبر نورالعارفین پر 25 سے تیس سیاہ نقاب پہنے لوگوں نے گھر میں گھس کر حملہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اینکر نے مبینہ تشدد کے بعد ایک ویڈیو بنوائی جس میں اُن کے کپڑوں پر خون لگا جبکہ جسم سے بہہ رہا تھا۔
نورالعارفین نے کہا کہ ’25 سے 30 نقاب پوش افراد نے گھر میں گھس پر مجھے، میری بیوی، بہن اور بہنوئی کو تشدد کا نشانہ بنایا، اُن لوگوں نے میری ٹانگ توڑ دی اور سر بھی پھاڑ دیا‘۔
نور العارفین نے حملے کا الزام سندھ حکومت اور صوبائی پولیس پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ پٹی کروا کے واپس آئیں گے اور ایسے تمام عناصر کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔
مبینہ حملے کے بعد نور العارفین کے گھر کے باہر علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی اور اُن میں سے کچھ نے اینکر کو اسپتال پہنچایا جہاں اُن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
x.com
اینکر نورالعارفین صدیقی پر حملہ ۔ 20 سے 25 ماسک پہنے ہوئے افراد نے گھر سے باہر بلواکر دھلائی کردی ۔ pic.twitter.com/TK1WzyHOZP
— Sყҽԃ Mσɳιʂ Jαʋҽԃ (@JavedMonis) June 30, 2024
Comments
0 comment