کراچی میں پتھر سے اے ٹی ایم توڑنے والا ملزم گرفتار

کراچی میں پتھر سے اے ٹی ایم توڑنے والا ملزم گرفتار

گلبہار میں پولیس نے انوکھے طریقے سے بڑی واردات کرنے کی ناکام کوشش بنادی
کراچی میں پتھر سے اے ٹی ایم توڑنے والا ملزم گرفتار

Webdesk

|

27 Mar 2026

 کراچی: نجی بینک کے اے ٹی ایم کو پتھروں سے توڑ کر رقم نکالنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلبہار میں پولیس نے انوکھے طریقے سے بڑی واردات کرنے کی ناکام کوشش بنادی اور پتھرکی مدد سے اے ٹی ایم توڑنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر عمران نے بتایا کہ ملزم نجی بینک کی برانچ میں لگی اے ٹی ایم مشین کو توڑنے کے لیے داخل ہوا اور اس نے صرف پتھر کا استعمال کرتے ہوئے مشین کی اسکرین، کیش ڈراورز اور دیگر حساس حصوں کو شدید نقصان پہنچایا۔

 تاہم، ملزم کے کیش ٹرے تک پہنچنے سے پہلے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے موقع پر ہی قابو کر لیا۔ڈاکٹر عمران نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ملزم کے خلاف بینک عملے کی مدعیت میں باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم کے بارے میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں، وہ اس سے قبل بھی موٹر سائیکل لفٹنگ (چوری)کے متعدد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ ملزم کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے تاکہ اس کے دیگر جرائم کا سراغ لگایا جا سکے تاہم گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کے لیے متعلقہ تفتیشی افسر کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!