کراچی میں رواں سال ٹریفک حادثات میں 845 افراد جاں بحق، ہیوی ٹریفک کے کتنے واقعات ہوئے؟

کراچی میں رواں سال ٹریفک حادثات میں 845 افراد جاں بحق، ہیوی ٹریفک کے کتنے واقعات ہوئے؟

زخمیوں کی 11 ہزار 990 تک پہنچ گئی
کراچی میں رواں سال ٹریفک حادثات میں 845 افراد جاں بحق، ہیوی ٹریفک کے کتنے واقعات ہوئے؟

Webdesk

|

26 Dec 2025

رواں سال کے دوران بندگارہی اور روشنیوں کے شہر قائد میں صرف ٹریفک حادثات میں 800 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے

ریسکیو حکام نے رواں سال ٹریفک حادثات سے معتلق اعدادوشمار جاری کیے۔ جس کے مطابق سال 2025 میں ٹریفک حادثات کا شکار ہو کر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 847 جبکہ زخمیوں کی 11 ہزار 990 تک پہنچ گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق سال 2025 میں ہیوی ٹریفک نے 256 کی جان لی جن میں سے ڈمپر کی ٹکر سے 44، ٹریلرز سے 99 جبکہ واٹر ٹینکرز کی ٹکر سے کم از کم 60افراد جاں بحق ہوگئے۔

اس کے علاوہ منی ٹرک کے حادثات میں 20 جبکہ بس حادثات میں 33 افراد جانبحق ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق رواں سال مختلف قسم کے ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 847 میں سے 663مرد، 87 خواتین جبکہ 97 بچے بھی شامل ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!