کراچی میں سفاک سسر نے بہو اور پانچ بچوں کی ماں کو بغدے کے متعدد وار سے قتل کردیا

کراچی میں سفاک سسر نے بہو اور پانچ بچوں کی ماں کو بغدے کے متعدد وار سے قتل کردیا

مقتولہ ملزم کی بھانجی تھی اور شوہر کے انتقال کے بعد دوسری شادی کررہی تھی، پولیس
کراچی میں سفاک سسر نے بہو اور پانچ بچوں کی ماں کو بغدے کے متعدد وار سے قتل کردیا

ویب ڈیسک

|

23 Jun 2024

شر قائد کے علاقے بھینس کالونی میں سفاک سسر نے پانچ بچوں کی ماں کو بغدے کے وار سے قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سکھن کی حدود میں واقع بھینس کالونی میں سسر نے بہو کو بغدے کے وار کرکے قتل کردیا جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار بھی کرلیا۔ مقتولہ 5 بچوں کی ماں تھی۔

پولیس کے مطابق بھینس کالونی روڈ نمبر 7 کمرشل ایریا کے رہائشی محمد رفیق نے اپنی بہو 45 سالہ کوثر زوجہ منظور احمد کو بغدے کے پے در پے وار کرکے قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔

 مقتولہ کا شوہر 2 سال قبل کینسر میں مبتلا ہونے کے باعث انتقال کرگیا تھا اور وہ دوسری شادی کرنا چاہتی تھی جس پر سسر نے منع کیا تو مگر وہ نہیں مانی اور ہفتے کو تلخ کلامی کے بعد سر نے بہو کو قتل کردیا۔ مقتولہ 5 بچوں کی ماں تھی مقتولہ ملزم سسر کی رشتے میں بھانجی بھی تھی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!