کراچی میں شہریوں پر دو ماہ کی پابندی عائد
ویب ڈیسک
|
30 Mar 2024
کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت نے پتنگ بازی اور فروخت کرنے پر 2 ماہ کی پابندی عائدکردی۔
کمشنر کراچی کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق پتنگ کی ڈور کی زد میں آکر اب تک 8 افراد زخمی ہوچکے ہیں، جو شہریوں کے لیےانتہائی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کی قیمتی زندگی کو محفوظ کرنے کے لیے یہ اقدام اٹھانا پڑا ہے۔
کمشنر کراچی کے نوٹی فکیشن سے قبل پولیس نے پتنگ فروخت کرنے اور اڑانے پر سخت ایکشن لینا شروع کردیا ہے۔
کمشنر کراچی نے ضلع جنوبی میں دو ماہ کے لیے ڈرون کیمروں کے استعمال پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر ڈرون کیمروں پر پابندی لگائی گئی ہے۔ کمشنر کراچی نے کہا کہ چینی قونصل خانہ اور اہم تنصیبات کی حفاظت کے لیے اقدام اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون کیمروں کے استعمال پر پابندی 30 مارچ تا 29 مئی تک نافذ العمل ہوگی۔
Comments
0 comment