3 hours ago
کراچی میں سسٹم بحال، 2 گھنٹے میں 1 کروڑ 62 لاکھ کے چالان
ویب ڈیسک
|
28 Oct 2025
کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے تدارک کے لیے ای چالان سسٹم باضابطہ طور پر نافذ کردیا گیا ہے۔
سسٹم کے آغاز کے بعد ابتدائی 6 گھنٹوں کے دوران ہی 2 ہزار 662 چالان جاری کیے گئے جن کی مجموعی مالیت سوا کروڑ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔
ٹریفک پولیس حکام کے مطابق، سب سے زیادہ 1 ہزار 535 چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر کیے گئے، جب کہ ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے پر 507 چالان اور اوور اسپیڈنگ پر 419 چالان جاری کیے گئے۔
اسی طرح ریڈ لائٹ کراس کرنے پر 166، اسٹاپ لائن خلاف ورزی پر 4، ون وے پر رانگ ڈرائیونگ پر 4، کالے شیشے لگانے پر 7، غلط پارکنگ پر 5، موبائل فون کے استعمال پر 32، جب کہ غیرقانونی پارکنگ اور دیگر خلاف ورزیوں پر بھی متعدد چالان کیے گئے۔
حکام کے مطابق، ای چالان سسٹم کی بدولت شہریوں کی خلاف ورزیوں کا خودکار اندراج اور شفاف کارروائی ممکن بنائی گئی ہے، جس سے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔
Comments
0 comment