کراچی میں ٹرک ڈرائیور نے نوجوان فوڈ پانڈا رائیڈر کو کچل دیا

کراچی میں ٹرک ڈرائیور نے نوجوان فوڈ پانڈا رائیڈر کو کچل دیا

متوفی کی عمر 24 سال تھی جس کی شناخت بابر کے نام سے ہوئی
کراچی میں ٹرک ڈرائیور نے نوجوان فوڈ پانڈا رائیڈر کو کچل دیا

ویب ڈیسک

|

12 Nov 2025

شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں مال بردار ٹرک نے 24 سالہ نوجوان فوڈ پانڈا رائیڈر کو روند ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق لنڈی چورنگی کے قریب عقب سے آتے تیز رفتار سریہ سے لدے ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو روندا۔

عینی شاہدین کے مطابق متوفی موٹر سائیکل سوار کی شناخت بابر کے نام سے ہوئی، جو کار کی ٹکر لگنے کے بعد پنڈی کوتل مزیدار حلیم کے قریب سڑک پر گرا۔

سڑک پر گرنے کے بعد پیچھے سے آتے تیز رفتار ٹرک کا پہیہ اس کے سر اور منہ کے ایک حصے پر چڑھ گیا۔

حادثے کے نتیجے میں نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ پولیس نے وقوعہ سے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!