12 hours ago
کراچی میں ٹرالر مافیا بے لگام، 48 گھنٹوں میں چار نوجوان کی زندگی کا چراغ گل
دونوں واقعات شاہراہ پاکستان پر پیش آئے، شہریوں کا حکومت سے سخت اقدامات کا مطالبہ
ویب ڈیسک
|
30 Oct 2024
شہر قائد کے بے ہنگم ٹریفک میں ٹرالر مافیا بے لگام ہے جہاں دو روز کے دوران 2 واقعات میں چار نوجوانوں کی زندگی کا چراغ بجھا گیا ہے۔
شاہراہ پاکستان پر گزشتہ 48 گھنٹوں میں تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آکر چار نوجوان جاں بحق ہوئے۔
ایک روز قبل نصیر آباد سے واٹر پمپ جانے والے ٹریک پر تیز رفتار ٹرالر ڈرائیور نے دو موٹر سائیکل سواروں کو کچلا جن کی لاشوں کو عباسی شہید منتقل کیا گیا۔
رات گئے عائشہ منزل سے واٹر پمپ کے درمیان ٹرالر نے مزید دو نوجوانوں کی زندگی چھین لی۔ دونوں حادثات میں ڈرائیور اور ساتھی فرار جبکہ عوام نے ٹرکوں کو مشتعل ہوکر نذر آتش کردیا۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سندھ اسکا فوری نوٹس لے اور متلقعہ اداروں سے فوری جواب طلب کرے اور دیکھے کہ رات 12 سے پہلے ہیوی ٹریفک شہر میں اپنے مقررہ وقت سے پہلے کیسے داخل ہوتی ہے۔
Comments
0 comment