کراچی میں تین بچوں اور بیوی کو قتل کے بعد خودکشی کرنے والے کی آخری دلخراش تحریر
ویب ڈیسک
|
22 Jan 2024
کراچی میں بے روزگاری سے تنگ ہوکر بیوی اور تین کمسن بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرنے والے شہری کی آخری دلخراش تحریر سامنے آگئی۔
کراچی ایئرپورٹ کے قریب فلک ناز اپارٹمنٹ کے ایک فلیٹ سے تین بچوں، ماں اور شہری کی پنکھے میں لٹکی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس نے مطابق سید احسن رضا رضوی نامی شہری نے بچوں اور بیوی ندا کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی۔
مقتول چار ماہ سے بے روزگار تھا اور اُس کا کاروبار بالکل ختم ہوگیا تھا، ادھار دینے اور دیے گئے پیسے نہ ملنے کی وجہ سے اُس نے انتہائی قدم اٹھایا۔
کمرے سے مقتول کے ہاتھ سے پرچے پر لکھی گئی ایک تحریری بھی برآمد ہوئی، جس پر لکھا تھا کہ ’میں سید احسن رضا رضوی خودکشی کررہا ہوں ،میں اپنے بیوی اور بچوں کا قتل کررہا ہوں ، میرے لیپ ٹاپ میں ایک فائل پڑی ہے جسے پڑھ لیا جائے‘۔
ملزم نے خط میں رشتہ داروں کو اللہ حافظ کہا اور لکھا کہ میرے بیوی اور بچے شہید ہیں جنہیں قتل یا میری اس واردات کا معلوم ہی نہیں تھا۔
احسن رضا رضوی نے اپنی آخری تحریری میں لکھا کہ ’سب کو میری اور میرے بچوں کی طرف سے اللہ حافظ ، کچھ پیسے دینے ہیں اور کچھ پیسے لینے ہیں ،میں نے پستول سمیع کی دکان سے چوری کیا تھا جس سے بچوں کو قتل کیا‘۔
اُس نے لکھا کہ ’ندا اور بچے سورہے تھے انہیں تو پتہ ہی نہیں ، سب کو تھینکس اور لو یو‘۔
Comments
0 comment