کراچی میں ایک ڈاکو دکاندار سے پچاس لاکھ روپے چھین کر لے گیا

کراچی میں ایک ڈاکو دکاندار سے پچاس لاکھ روپے چھین کر لے گیا

پولیس نے متاثرہ شخص کو ہی حراست میں لے لیا
کراچی میں ایک ڈاکو دکاندار سے پچاس لاکھ روپے چھین کر لے گیا

Webdesk

|

4 May 2024

شہر قائد کے علاقے جوڑیا بازار میں پچاس لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ کھارادر کی حدود میں واقع جوڑیا بازار میں بینک کے باہر سے ایک موٹرسائیکل پر سوار مسلح شخص اسلحے کے زور پر پچاس لاکھ روپے سے پیسوں سے بھرا بیگ چھین کر لے گیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق واردات مشکوک ہے جس کی بنیاد پر شہری کو تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوٹیج کو دیکھ کر شبہ ہے کہ نوجوان نے بینک کے اندر داخل ہونے میں دانستہ تاخیر کی ورنہ پیسے بچ سکتے تھے۔

ویڈیو فوٹیج دوپہر 12 بجے کی ہے جس میں شلوار قمیص میں ملبوس شخص کو بیگ لٹکائے بینک میں جاتے دیکھا جاسکتا ہے اور اسی دوران موٹرسائیکل پر سوار مسلح شخص آیا جس نے اسلحہ لہرا کر دکاندار سے رقم چھینی اور فرار ہوگیا۔

ایس ایچ او کھارادر عبدالرشید آغا نے بتایا کہ جس نوجوان سے 50 لاکھ روپے چھینے گئے ہیں اس کی شناخت سمیر کے نام سے کی گئی ہے جو کہ جوڑیا بازار میں مختلف اشیا کی ہول سیل کی دکان پر گزشتہ ڈیڑھ دو سال سے کام کر رہا ہے اور اس کی عمر بھی تقریباً 16 سال اور لیاری کا رہائشی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دکان دار کی جانب سے بھی غفلت کا مظاہرہ کیا گیا اگر اتنی بڑی رقم بینک میں جمع کرانا تھی تو کم از کم پولیس سے سیکیورٹی تو طلب کرنا چاہیے تھی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!