کراچی میں ایک ماہ کے دوران 4 ہزار شہری موٹر سائیکلوں اور 1500 موبائل فون سے محروم

کراچی میں ایک ماہ کے دوران 4 ہزار شہری موٹر سائیکلوں اور 1500 موبائل فون سے محروم

سی پی ایل سی نے ایک ماہ میں ہونے والے جرائم کی رپورٹ جاری کردی
کراچی میں ایک ماہ کے دوران 4 ہزار شہری موٹر سائیکلوں اور 1500 موبائل فون سے محروم

ویب ڈیسک

|

9 Feb 2025

کراچی: سٹیزن پولیس لائزن کمیٹی (سی پی ایل سی) نے سال کے پہلے مہینے میں کراچی میں ہونے والی وارداتوں کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔

سی پی ایل سی کے مطابق جنوری کے مہینے میں شہریوں کو 4 ہزار سے زائد موٹر سائیکلوں اور 182 کاروں سے محروم کیا گیا۔

سی پی ایل سی کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری کے مہینے میں شہریوں سے 4030 موٹر سائیکلیں چھینی گئیں جبکہ 182 کاریں چوری ہوئیں۔

اس کے علاوہ، جنوری کے سرد موسم میں بھی مسلح ڈکیتوں کی وارداتیں تھم نہ سکیں اور شہریوں سے 1585 موبائل فون چھین لیئے گئے۔

پولیس کے مطابق، ان وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!