کراچی میں ایک اور نوجوان ڈکیتی مزاحمت پر قتل

کراچی میں ایک اور نوجوان ڈکیتی مزاحمت پر قتل

کراچی میں رواں سال میں اب تک قتل ہونے والے شہریوں کی تعداد 78 تک پہنچ گئی
کراچی میں ایک اور نوجوان ڈکیتی مزاحمت پر قتل

Webdesk

|

28 Aug 2024

شہر میں جاری ڈاکو راج کے دوران ڈاکوؤں نے شاہ لطیف ٹاؤن میں لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے متین کمپلیکس کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 21 سالہ عقیل احمد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ 

مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا اور قانونی کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔ 

عینی شاہدین کے مطابق عقیل گلی سے جارہا تھا کہ اُس سے موٹرسائیکل پر سوار ڈاکوؤں نے موبائل مانگا جس پر اُس نے مزاحمت کی اور انہیں دھکا دے کر بھاگنے کی کوشش کی مگر ایک نے اُس پر فائر کردیا۔

ڈاکو کی پستول سے نکلنے والی گولی شاہ لطیف چوکنڈی قبرستان کے قریبی رہائشی عقیل کے سینے میں لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔

واضح رہے کہ شہر میں رواں سال کے 7 ماہ اور 28 دنوں میں ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 87 تک پہنچ گئی ہے جبکہ مزاحمت پر سیکڑوں لوگ زخمی بھی ہوئے جن میں سے کچھ تو زندگی بھر کیلیے معذور ہوگئے ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!