کراچی میں ایک اور نوجوان قتل
بلدیہ سعید آباد میں نامعلوم ملزمان نے 26 سالہ عدنان کو قتل کیا
ویب ڈیسک
|
5 Mar 2024
شہر قائد کے علاقے بلدیہ سعید آباد میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 26 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈاکوؤں نے ایک اور گھر میں صف ماتم بچھا دیا، سعید آباد 9 نمبر کے قریب فائرنگ ایک شخص جاں بحق ہوا۔
ریسکیو حکام کے مطابق مقتول کی شناخت 26 سالہ عدنان کے نام سے ہوئی، جو اسی علاقے کا رہائشی اور لیڈیز درزی کا کام کرتا تھا۔
ریسکیو حکام کے مطابق مقتول عدنان سر پر گولی لگنے سے ہلاک ہوا۔
ابتدائی طور واقعے کو ڈکیتی مزاحمت کا شاخسانہ قرار دیا گیا تاہم پولیس نے اس کی تردید کی اور کہا ہے کہ عدنان کو ذاتی دشمنی کی بنا پر قتل کیے جانے کا خدشہ ہے کیونکہ موبائل اور نقدی اُس کے پاس موجود تھی۔
Comments
0 comment