کراچی پولیس نے شہریوں کی شکایات کیلئے واٹس ایپ نمبر جاری کردیا
کراچی پولیس چیف کے واٹس اپ کمپلین برانچ کے نمبر 5142770-0343 پر اپنی شکایت فوری نوٹ کرائیں۔
Webdesk
|
26 Apr 2024
کراچی: قائمقام کراچی پولیس چیف عمران یعقوب منہاس کی ہدایت پر پولیس کے خلاف عوامی شکایات کے ازالے سے متعلق واٹس ایپ کمپلین سیل میں کی گئی شکایات کا فوری اندارج یقینی بنایا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے ترجمان کراچی پولیس نے عوام الناس سے التماس کی ہے کہ کراچی پولیس سے متعلق کسی بھی شکایت کی صورت میں کراچی پولیس چیف کے واٹس اپ کمپلین برانچ کے نمبر 5142770-0343 پر اپنی شکایت فوری نوٹ کرائیں۔
تاکہ شکایت کا فوری ازالہ ممکن بنایا جا سکے اور ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا سکے۔
Comments
0 comment