کراچی سمیت سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر پابندی عائد

کراچی سمیت سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر پابندی عائد

محکمہ داخلہ نے ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹٰ فکیشن جاری کردیا
کراچی سمیت سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر پابندی عائد

ویب ڈیسک

|

29 Jun 2024

سندھ حکومت نے ہفتہ کے روز محرم کے دس دنوں میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی۔

اس حوالے سے صوبائی محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔  جس کے مطابق پیشگی اجازت کے بغیر نئے ماتمی جلوسوں، ریلیوں، مجالس اور جلسوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

صوبے میں دفعہ 144 کے تحت پانچ سے زائد لوگوں کے ایک ساتھ جمع ہونے پر پابندی ہے جبکہ جلوس ، مجالس اور تعزیے کی اجازت ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں محرم کے دوران لائسنس یافتہ اسلحہ لیکر چلنے پر پابندی عائد کردی گئی، قانون نافد کرنے والے اداروں کے سوا کسی کو اسلحہ لیکر چلنے کی اجازت نہیں ہے۔

9 اور 10 محرم کو بھی شہر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس کا اطلاق صحافیوں، معذور افراد، بزرگوں، خواتین، سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں اور بچوں پر نہیں ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں خبردار کیا گیا کہ یہ پابندی فوجداری ضابطہ اخلاق (سی آر پی سی) کی دفعہ 144 کے تحت لگائی گئی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ محکمہ نے اس مدت کے دوران لوگوں کو ہر قسم کا اسلحہ / گولہ بارود لے جانے سے بھی روک دیا ہے۔

محرم کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 7 جولائی کو ہوگا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!