کراچی سمیت سندھ بھر میں ایک ماہ کیلیے احتجاج، دھرنوں اور ریلیوں پر پابندی عائد

20 hours ago

کراچی سمیت سندھ بھر میں ایک ماہ کیلیے احتجاج، دھرنوں اور ریلیوں پر پابندی عائد

وزارت داخلہ سندھ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا
کراچی سمیت سندھ بھر میں ایک ماہ کیلیے احتجاج، دھرنوں اور ریلیوں پر پابندی عائد

ویب ڈیسک

|

12 Oct 2025

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے بھر میں احتجاجی سرگرمیوں، ریلیوں، دھرنوں اور مظاہروں پر ایک ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، یہ فیصلہ صوبے میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ سیکشن 144 کے تحت پانچ سے زائد افراد کے کسی بھی مقام پر اکٹھے ہونے پر مکمل پابندی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق، یہ اقدام آئی جی سندھ کی سفارش پر اٹھایا گیا ہے تاکہ ممکنہ ناخوشگوار واقعات سے بچا جا سکے۔

حکومت نے ہدایت کی ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید کہا گیا ہے کہ تمام ایس ایچ اوز کو خلاف ورزی کی صورت میں مقدمہ درج کرنے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔

سندھ حکومت کے مطابق امن عامہ کے قیام کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات ناگزیر تھے، جبکہ حکم نامہ صوبے کے تمام اضلاع میں فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!