کرم حملے میں ملوث ملزمان کی شناخت ہوگئی
ویب ڈیسک
|
5 Jan 2025
خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے بگن بازار میں ڈپٹی کمشنر اور اسکواڈ پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کی شناخت ہوگئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کرم میں ڈپٹی کمشنر کرم پر حملہ آروں کی شناخت کر لی گئی جبکہ انکشاف ہوا ہے کہ مقامی سہولت کار بھی کارروائی میں ملوث تھے
سرکاری ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 5 تھی جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔ حملہ آوروں کے علاوہ سہولت کاروں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کے خلاف ایکشن کیلیے کوہاٹ میں آج اہم سیکیورٹی اجلاس ہوگا، جس کی صدارت آئی جی پی کریں گے، آر پی او اور ڈی پی او بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
علاوہ ازیں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چوہدری بھی کل کوہاٹ کا دورہ کریں گے، اہلیان علاقہ اور جرگہ مشران سے بھی ملزمان کی گرفتاری میں مدد لی جائے گی۔
Comments
0 comment