وزارت مذہبی امور کا حج فلائٹس کی معطلی سے متعلق اہم بیان
مکہ اورمدینہ منورہ میں رہائش سمیت دیگرانتظامات مکمل کیے جارہے ہیں۔
Webdesk
|
15 Mar 2026
کراچی: ترجمان وزارت مذہبی امور نے حج فلائٹس کی معطلی سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔
ترجمان مذہبی امورکی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ حج پروازوں کے التوا کی خبریں بے بنیادہیں۔
عالمی حالات کے باوجودحج2026کے انتظامات شیڈول کے مطابق جاری ہیں،عازمین حج کے ویزوں کے اجراکاعمل تیزی سے جاری ہے،حج پروازوں کاشیڈول عیدالفطرکے بعدجاری کیاجائے گا۔
ترجمان مذہبی امور نے کہاکہ مکہ اورمدینہ منورہ میں رہائش سمیت دیگرانتظامات مکمل کیے جارہے ہیں۔
عازمین حج افواہوں اور غیرمصدقہ خبروں پرکان نہ دھریں،حج سے متعلق مستند معلومات صرف سرکاری اعلانات،ویب سائٹ اورپاک حج ایپ سے حاصل کریں۔
Comments
0 comment