کارساز حادثہ: ملزمہ کے یورین کے نمونوں میں آئس کی موجودگی کا انکشاف
Webdesk
|
28 Aug 2024
کراچی کے علاقے کارساز روڈ پر گاڑی کی ٹکر سے باپ بیٹی کی موت کے کیس میں گرفتار گاڑی کی ڈرائیور ملزمہ کی میڈیکل رپورٹ پولیس کے پاس پہنچ گئی ہے۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزمہ ڈرائیور کے یورین کے نمونوں میں آئس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، جبکہ ملزمہ کے خون کے نمونے میں کوئی نشہ آور چیز نہیں پائی گئی۔ پولیس نے ملزمہ کی میڈیکل رپورٹ 2 سے 3 دن کیلئے سیل کردی ہے۔
کراچی پولیس چیف جاوید عالم کا میڈیکل رپورٹ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ تفتیش جاری ہے، زیادہ کھل کر بات نہیں کرنا چاہتا لیکن کچھ چیزیں سامنے آئی ہیں جو ظاہرکرتی ہیں ملزمہ کوگاڑی میں نہیں ہونا چاہیے تھا۔
کراچی پولیس چیف نے کہا کہ میڈیکل اتھارٹیز سے بات کرکے حتمی رائے قائم کرسکیں گے، اس حوالے سیطبی ماہرین کا مقف بھی حاصل کریں گے۔
واضح رہے کہ سانحہ کارساز روڈ پر گاڑی کی ٹکر سے باپ بیٹی کے جاں بحق ہونے کا واقعہ 19 اگست رونما ہوا تھا، گاڑی میں سوار ملزمہ نے موٹر سائیکل پر والد کے ساتھ سوار آمنہ عارف کو پیچھے سے زور سے ہٹ کیا جس کے نتیجے میں دونوں جاں بحق ہوگئے تھے۔
افسوسناک واقعے میں 5افراد زخمی تھے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
Comments
0 comment