کارساز روڈ پر کار سوار خاتون نے راہگیروں کو کچل دیا، لڑکی سمیت 2 افراد جاں بحق
Webdesk
|
19 Aug 2024
کراچی میں کارساز روڈ پر کار سوار خاتون نے کار راہگیروں پر دوڑادی،جس کے نتیجے میں کار کی ٹکر سے لڑکی سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کارساز روڈ پر خاتون سے گاڑی بے قابو ہوکر دیگر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں حادثے میں 20 سالہ لڑکی اور 60 سالہ بزرگ دم توڑگئے۔ حادثے میں 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی ذمہ دار خاتون کو بہادر آباد تھانے منتقل کردیاگیا، خاتون کے میڈیکل ٹیسٹ کے بعد لواحقین کی مدعیت میں کیس رجسٹرڈ کیا جائے گا۔
پولیس نے بتایاکہ حادثے کے وقت خاتون کے ساتھ اس کا شوہر بھی موجود تھا۔
Comments
0 comment